شادی شدہ خوشگوار زندگی کے رہنُما اصول ۔۔۔۔

۱۔شادی کے پہلے دن سسرال پنہچتے ہی بے ہوش ہوجائیں اور ہوش میں آنے پہ بتادیں کہ مجھے زیادہ لوگ دیکھ کے چکر آجاتے ہیں تاکہ آئندہ کے لئے سسرال میں جمِ غفیر نا لگے

۲-ولیمے کے اگلے دن ہی ساس سے کہہ دیں کہ میں اپنا میکہ اور وہاں کی تربیت پیچھے چھوڑ آئی ہوں اب تو سب کچھ آپ سے ہی سیکھونگی اور اسی طرح سیکھنے سکھانے میں ایک ڈیڑھ سال نکال دیں

۳-کوئی بھی کام کبھی اتنا پرفیکٹ نا کریں کہ وہ آپکی ڈیوٹی بن جائے بلکہ ہر کام ادھورا چھوڑ کر ساس سے کہیں “ امی یہ توآپ ہی صحیح کر سکتی ہیں “

۴-وقت بے وقت چائے بنانے سے بچنا ہے تو کہہ دیں مجھے ابلتی ہوئی چائے کی نکلتی ہوئی بھاپ سے الرجی ہے اسلئیے یہ ذمہ داری کسی اور کو دے دیں

۵-میاں کو پہلے دن ہی بتادیں کہ جس دن میں اپنے ماں باپ کو نادیکھوں اس دن مجھے جلدی نیند آجاتی ہے اسطرح وہ سرِ شام ہی آپکو میکے کا چکر لگوالائینگے

۶-ساس جو بھی پکائیں اسکی تعریف کریں اور کہیں یہ تو بس آپکے ہاتھ کا ہی اچھا لگتا ہے یہ تو صرف آپ ہی پکا یا کریں

۷- ناشتہ بنانے کی ذمہ داری ملے تو کہیں مجھے لنچ کی ڈیوٹی دے دیں اور لنچ کی ڈیوٹی ملے تو کہیں میں ڈنر بنایا کرونگی اور ڈنر میں دوپہر کا بچا ہوا سرو کردیں اسطرح آپکو صرف لنچ گرم کرنا پڑیگا ، پکانے سے بچت ۔۔

۸-سسرال میں ہمیشہ لمبی لمبی چھوڑیں کیونکہ یقین تو انھوں نے چھوٹی چھوڑیوں پہ بھی نہیں کرنا تو پھر بندہ لمبی کیوں نا پھینکے۔۔۔

۹-جس دن میاں آپکو اپنی اماں کے مزاج سے ڈرائیں یا متعرف کروائیں اسی وقت بھاگتی ہوئی ساس کے پاس جائیں اور کہیں “ امی یہ تو آپکے بارے میں پتا نہیں کیا کیا کہہ کر مجھے ڈرا ہے ہیں جب کہ آپ تو میری امی سے زیادہ اچھی ہیں مجھےاپنے بارے میں آپ خود بتائیں مجھے ۔۔۔۔

بس پھر اسی دن سے ماں بیٹے کے خلاف ہوکر آپکی طرف ہوجائینگی۔۔۔اور آپکی موجیں ہی موجیں۔۔

۱۰۔۔نندوں کے آتے ہی فضائل اعمال لیکر بیٹھ جائیں اور انھیں سسرال کی خدمت ، شوہر کی خدمت کے فضائل کی تعلیم کریں اور انھیں بتائیں کئ اپنے گھر میں ٹک کے رہنے میں ہی اصل کامیابی ہے اس سے وہ آپکی سسرال سے وابستگی سے بھی مُتاثر ہونگی اور آنا جانا بھی کم کردینگی

۱۱ ۔۔دیورانی جٹھانیوں سے ہمیشہ بنا کر رکھیں ان سے سب اگلوالیں لیکر اپنے اندر کا کبھی ظاہر نا ہونے دی ،کیونکہ یہی وہ خاموش دوغلے مُجاہد ہیں جو وقت پڑنے پہ آپ کے ساتھ یا آپکے خلاف کھڑے ہوسکتے ہیں ۔۔۔۔

۱۲۔ میاں کے مُنہ پہ اس کی تعریف کرتی رہیں اور اس دوران اپنی ہنسی پہ قابو رکھیں تو انشاللّہ بہت جلد مطلوبہ نتائج حاصل ہونگیں ۔۔۔

مزید ٹپس کے لئے بلا جھجہک ہماری پیج سے جڑے رہیۓ ❤